سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی

Oct 06, 2024 | 12:04:PM
سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی) سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں, سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے۔ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہوگیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کے لیے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔

 وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ سٹوری یا سٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش

وفاقی وزیر داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔