علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ،خود بھاگے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ
علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں نہیں ہیں،ہمیں جہاں ان کی موجودگی کا شک تھا وہاں چھاپہ مارا،محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں،علی امین گنڈاپور خود بھاگے ہیں،بھاگنے کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
شہید اہلکار عبدالحمید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں،علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں نہیں ہیں،ہمیں جہاں ان کی موجودگی کا شک تھا وہاں چھاپہ مارا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی تصاویر موجودہیں،علی امین گنڈاپور خود بھاگے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ،دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ رتبہ پانے پر عبدالحمید شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔