ماڈل واداکارہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش
عمران اشرف سے طلاق کے بعد انہوں نے دسمبر 2023ء میں حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابقہ ماڈل واداکارہ کرن اشفاق بیٹی کی ماں بن گئیں جس کااعلان انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں کیاہے۔
اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرانسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا نام اور تاریخِ پیدائش شیئر کر دی۔
شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے جبکہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد رواں ماہ ہوئی ہے۔
اس سے قبل کرن اشفاق کے شوہر حمزہ علی چوہدری نے اپنی والدہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
کرن اشفاق نے اس حوالے سے مختلف انسٹا اسٹوریز بھی ری شیئر کی ہیں جس میں ان کی بیٹی کا چہرہ غیر واضح انداز میں دکھائی دے رہا ہے،انہوں نے اپنی بہن اور دوست کی انسٹا اسٹوریز کو ری شیئر کیا ہے جس میں کرن اشفاق کو اپنی بیٹی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے,کرن اشفاق کو ان کے مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ،اِن دونوں کا ایک بیٹا روحان ہے،تاہم 2022ء میں دونوں نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جس کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023ء میں کرن اشفاق نے پیپلز پارٹی کے کارکن اور وکیل حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی تھی۔