گنڈاپورخودساختہ روپوش،وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

ڈگی میں فرار ہوکرخیبرپختونخوا کی ناک کٹوادی، جلوس کامیاب کرنے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کیے 

Oct 06, 2024 | 15:04:PM
 گنڈاپورخودساختہ روپوش،وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ  کے پی کے علی امین گنڈاپور خودساختہ روپوش ہیں،انہوں نے  ڈگی میں فرار ہوکر پورے خیبرپختونخوا کی ناک کٹوادی۔

 فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،کے پی کے میں صرف کرپشن ہورہی ہے ،پی ٹی آئی کے جلوس کو کامیاب کرنے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کیے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے  جس میں علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،وہ  خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے، لیکن  لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہوگئے،سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کے پی کے وزیر اعلی اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں۔