حمائمہ ملک کوسوناکشی سِہناکاروپ دھارنامہنگاپڑگیا

ناقدین نے اسٹائل کونامناسب قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ زائد العمر ہو چکیں ایسی ادائیں نہیں جچتیں

Oct 06, 2024 | 15:22:PM
حمائمہ ملک کوسوناکشی سِہناکاروپ دھارنامہنگاپڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ حمائمہ ملک کوانسٹاگرام پربھارتی ویب سیریز”ہیرا منڈی“ کے کرداروں جیسے انداز میں ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی ویب سیریز "ہیرا منڈی" کے کرداروں جیسے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے،مختصر ویڈیو میں حمائمہ ملک جہاں فلمی انداز دکھاتی نظر آتی ہیں تووہیں وہ سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرحمائمہ ملک کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں  وہ بھارتی ویب سیریز "ہیرا منڈی" کے مشہور گانے "طلسمی باہیں"پر اداکارہ سوناکشی سنہا کے انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

یوں تو اداکارہ نے یہ شوٹ نجی برینڈ کی تشہیر کے لیے کروایا ہے جس میں انہوں نے بھارتی ویب سیریز" ہیرا منڈی" کے کردار"فریدان" کا انداز اپنایا ہوا ہے،اسی کردار کی طرح سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں جسے اداکارہ سوناکشی سنہا نے نبھایا تھا.

حمائمہ ملک کو ان تصاویر اور ویڈیوزپرناقدین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے،زیادہ تر افراد نے ان کے اسٹائل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اب وہ زائد العمر ہو چکی ہیں،ان پر ایسی ادائیں نہیں جچتیں۔

کچھ افراد نے انہیں سیکنڈ ہینڈ سوناکشی سہنا بھی قرار دیا،عض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ انہیں "ہیرا منڈی" کے کرداروں جیسا روپ دھارنے اور ان جیسی ادائیں دکھانے کی کیا ضرورت تھی؟