عمران خان کی رہائی کیلئےبلوچستان میں بھی احتجاج کا اعلان
حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے،ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا،محمود خان اچکزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کا دائرہ کار بلوچستان تک پھیل گیا،سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمود اچکزئی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو بلوچستان تک وسعت دینگے اور 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہوگا۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین نے کہا کہ حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے،ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا،اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی اور عدلیہ بچاؤ کے نام پر اسلام آباد کی جانب مارچ کیا ،مارچ کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کررہے تھے جو تاحال منظر عام سے غائب ہیں۔