معروف اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں 

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ساتھ پیش آنےوالے واقعہ کی تفصیلات شیئر کی ہیں

Oct 06, 2024 | 16:15:PM

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عظمیٰ حسن کو لندن میں لُوٹ لیا گیا۔

سُپرہٹ ڈرامہ سیریل "خئی" کی اداکارہ عظمیٰ حسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی نوٹ جاری کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ سُنایا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ گزشتہ شب مجھے لندن میں لوٹ لیا گیا،اس واردات میں میرا والٹ، پیسے، شناختی دستاویزات، کارڈز اور لاکر کی چابی بھی چلی گئی،چور نہ صرف میرا قیمتی سامان لے گئے بلکہ میری مرحومہ والدہ کا شناختی کارڈ اور اُن کی تصویر بھی لے گئے۔

عظمیٰ حسن کے ساتھ چوری کی واردات کیسے پیش آئی اور اُنہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی یا نہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

28 ستمبر کو لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کے لیے پاکستانی شوبز ستاروں کی بڑی تعداد لندن گئی تھیں ، عظمیٰ حسن کوبھی ہم ایوارڈز میں ڈرامہ سیریل "عشق لا" میں بہترین اداکاری پر بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر فی میل کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں