دوستوں کا ساتھ خوشی کی کلید، ماہرین کا بڑا انکشاف

Oct 06, 2024 | 16:27:PM

(ویب ڈیسک)نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگر آپ 20 سال کے ہیں اور ناخوش رہتے ہیں، تو اچھے دوست بنانا خوشی کی کلید ثابت ہوسکتا ہے۔

 کیلیفورنیا یونیورسٹی، لاس اینجلس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ ایسوسی ایٹ لیزا والش کی قیادت میں ٹیم نے جریدے PLOS میں اپنی رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ رہنا کسی بھی شخص کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم عنصر ہے خاص طور پر اگر آپ کنوارے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے پایا کہ کنوارے جو اپنے دوستوں سے مطمئن تھے وہ اپنی زندگی سے خوش تھے جبکہ جو لوگ اپنی دوستوں سے مطمئن نہیں تھے وہ کم خوش تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کتے نے پولیس کو گھر لے جاکر اپنے مالک کی زندگی بچالی

مزید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 20 سال عمر کے اوائل میں جو امریکی اپنی بعد کی عمر کے مقابلے میں کم خوش تھے، ان کی بڑھتی ہوئی تعداد کسی بھی طویل مدتی تعلقات میں نہیں تھے۔

مزیدخبریں