ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی سندورکیوں لگاتی ہیں؟اداکارہ نے بتادیا

Oct 06, 2024 | 16:58:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئراداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی موت کے بعد بھی مختلف تقریبات میں اپنی مانگ میں سندور لگائے نظر آتی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا نے سال 1990 میں صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی لیکن شادی صرف سات ماہ تک ہی رہ سکی تھی اور اداکارہ کے شوہر نے شادی کے 7 ماہ بعد خودکشی کرلی تھی۔

ریکھا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور ہندومت میں بیوہ خواتین شوہر کی موت کے بعد مانگ میں سندور نہیں لگاتیں لیکن ریکھا کو مختلف تقریبات میں سندور کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس پران کے مداح تجسس کا شکار رہتے ہیں کہ وہ شوہر کی موت کے باوجود سندور کیوں لگاتی ہیں؟

اس حوالے سے ریکھا نے کئی بار مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 میں ریکھا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ میرے سندور کی وجہ سے باتیں بناتے ہیں، سوالات کرتے ہیں لیکن میں لوگوں کی پرواہ نہیں کرتی، میری مانگ میں سندور بہت اچھا لگتا ہے، اس سے میری خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جس شہر سے میرا تعلق ہے وہاں بھی فیشن کے طور پر سندور لگایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں ہر وقت سندور لگا کر رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ ریکھا  کی امیتابھ بچن سے محبت کی داستان بھی زبان زدعام وخاص رہی ہے ، دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم "سلسلہ"میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے ۔

 

مزیدخبریں