ویڈیو میں کے پی ہاؤس سے واپس جانیوالے علی امین نہیں بلکہ میں ہوں، صوبائی وزیر کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہیلتھ انجینئرنگ پختون یارنے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔
گزشتہ روز کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس سے متعلق کہا گیا ہے کہ ویڈیو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جو کے پی ہاؤس میں داخل اور وہاں سے باہر نکل رہے ہیں۔تاہم اب صوبائی وزیر پختون یارنے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ جعلی حکومت کی جاری تصویر میں کے پی ہاؤس سے نکلتا شخص صوبائی وزیر پختون یار ہیں، پختون یار نے خود اس حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورپختون یارکی ویڈیو بھونڈے طریقے سے اکٹھی کرکے غلط معلومات پھیلارہے ہیں، جعلی حکومت ایک جھوٹ چھپانے کیلئے 100 جھوٹ بول رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس سے کیسے غائب ہوئے؟حقائق منظر عام پرآگئے