تحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعویٰ، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر علی امین کو سامنے لایا جائے،انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق خیبر پختوںخوا ہاؤس اسلام آباد سے علی امین کو اٹھایا گیا ہے، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا،اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ علی امین پر حملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے، دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کو ملکی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں،وزیراعظم