راولپنڈی؛عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ میں اجمل صابر، ملک تیمور مسعود، جاوید کوثر، زاہد خلیق کیانی، شہریار ریاض، راشد حفیظ، اعجاز خان جازی اور عثمان ٹائیگر سمیت 13 مقامی رہنما نامزد ہیں،مقدمے میں 200 سے 300 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے،پولیس نے نامزد ملزمان میں سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ایم ون موٹروے پر سڑک بلاک کرکے فائرنگ کی جسے خوف ہراس پھیلایا، ملزمان آتشیں اسلحہ، ڈنڈے، پیٹرول بم لیکر اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے تھے، ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اورتوڑ پھوڑ کی،ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو روکنے کی کوشش پر ملزمان پولیس پر حملہ آور ہوئے، ملزمان بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ریاست مخالف نعرے لگاتے رہے، ملزمان نے سیکورٹی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور اشتعال پھیلایا۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات کے باعث کارکنان پر تشدد مظاہروں پر اتر آئے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں ساری منصوبہ بندی کی گئی تھی، ملزمان دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی وفد کی ایک مرتبہ پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بڑی خبر آ گئی