پختونخواحکومت کی جانب سے احتجاج میں سرکاری وسائل کا استعمال ،وزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا(کے پی) حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی،کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نارتھ بھی شامل ہوں گے،انٹیلی جینس بیورو سے گریڈ 20 کا آفیسر کمیٹی میں شامل ہو گا،کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی سرکاری وسائل کے استعمال کرنے کا حکم دینے والے کا تعین کرے گی،سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے اور ناجائز حکم ماننے والوں کا بھی تعین کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی گرفتار