(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی اور آئینی آرڈر کی بحالی کیلئے قرارداد پیش کیا گیا، سپیکر صوبائی اسمبلی نے منظوری دے کر آئی جی کو طلب کرلیا۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سےقرارداد پیش کیا گیا جس کے متن میں لکھا ہے کہ صوبہ میں آئینی آرڈر کو بحال کرنا ضروری ہے،وزیر اعلیٰ کی گمشدگی انتظامی سطح پر خط وکتابت کا نہ ہونا چیف سیکرٹری کی ناکامی ہے،وفاقی وزیر داخلہ و گورنر خیبر پختونخوا کو چاہیئے تھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کردیں, قرارداد کے متن میں بھی بھی لکھا گیا ہے کہ سپیکر انٹیلیجنس اداروں و تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرے اورتمام قانونی اقدامات اٹھا کر ایوان کو اعتماد میں لیں۔
سپیکر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ آئی جی ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکریٹری سی ایم کو کل طلب کرتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے صوبائی رکن نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ڈسکشن کے بعد قرارداد پیش کی جائے،یکطرفہ قرارداد لانا چاہتے ہیں تو لے آئے ہماری خواہش ہے کہ متفقہ قرارداد اجائے۔
بعد ازاں ایوان میں تمام شہداء کی مغفرت کے لئے دعاء کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: