پی ٹی آئی چاہتی تھی دھرنا دیں اور ایس سی او کانفرنس نہ ہو،وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے ، علی امین گنڈا پور کی ویڈیو چیک کی تو پتہ چلا وہ نکل گئے ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا مقصد یہ ہی تھا کہ دھرنا دیں اور ایس سی او کانفرنس نہ ہو ،ان کا خیال تھا کہ کسی طریقے سے کوئی لاش گرے ، احتجاج کرنے والوں کا مقصد تھا کہ لاشیں مل جائیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت مستقبل میں بھی کارکنان کو جیل کرائے گی، خود گھر بیٹھے گی۔
محسن نقوی نے کہاکہ آئندہ دو ہفتے میں بیسمنٹ اور پہلی منزل پر چھت کا کام مکمل ہوجائے گا،قذافی سٹیڈیم میں 30 ہزار افراد کی گنجائش ہوجائے گی، چیمپئینز ٹرافی کیلئے تمام ٹیمیں انشااللہ آئیں گی،ان کا مزید کہناتھا کہ کوچز اور سلیکشن کمیٹی کو کہا ہے قومی کرکٹ کے کپتانوں کیلئے نام دیا جائے ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا،واٹر ٹینک سے قدافی سٹیڈیم کا سیوریج نظام بہت بہتر ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ چیمپئن ٹرافی کے لئے سب ٹیمیں آئیں گی،پر امید ہوں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔