تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، واوڈا کا علی امین کے سامنے آنے پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اچانک منظر عام پر آنے پر شدید تنقید کی۔
اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ’ڈنڈاپور اسلام آبادسے پختونخواکیسے پہنچا؟ کل رات اپنی ٹوئٹ میں طریقہ واردات بتادیا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو جو کہوں گا وہ بھی سب سچ ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ جن جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ نگاروں نے اداروں پر الزام لگایا تھا ان کا منہ قوم کے آگے کالا ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سوال ہےکہ علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے؟ علی امین گنڈاپورگاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، میں نے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپورڈی چوک نہیں آئے گا، علی امین نے تماشا لگایا۔ان کا کہنا تھاکہ خداکیلئے اپنی اصلاح کرلیں، اس سے پہلے یہ اصلاح کا وقت بھی چلا جائے، پولیس کی گاڑیاں، جوان کیسے چڑھائی کیلئے لے آئے؟ خیبرپختونخوا کے غریب بچوں کو چھوڑ دیا، اپنے بچے لائیں، وقت سے پہلے سچ بتایا ہے، آگے بھی سچ بتاؤں گا، الزامات لگانے والےطرم خان پانچ پانچ پارٹیاں چھوڑ کر الزام لگا رہے تھے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا، صوبے ساری مشینری، پولیس جوان اپنے ساتھ لے گئے پھر روپوش ہوگئے، اپنے بچے ساتھ لائیں،علی امین لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور 24 گھنٹے سے زیادہ "گمشدہ" رہنے کے بعد کے پی اسمبلی پہنچ گئے۔