طالبان کا پنج شیر کو فتح کرنےکا دعویٰ،ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کا بھانجا اور اہم کمانڈر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) طالبان نے آخری محاذ پنج شیر کو فتح کرنے کا دعویٰ کر دیا ،جھڑپوں میں پنج شیر کی مقامی ملیشیا کا ترجمان فہیم دشتی اور مزاحتمی فورس کا اہم کمانڈرجنرل عبدالودود بھی مارا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے آخری محاذ پنج شیر کو فتح کرنے کا دعویٰ کر دیا،طالبان نے پنج شیر کو مکمل فتح کر لیا،پنج شیر کے ایئرپورٹ اور گورنر کمپاﺅنڈ پر طالبان کا قبضہ ہے ۔؎
پنجشیر کی مقامی ملیشیا این آر ایف کا ترجمان فهیم دشتی مارا گیا ہے۔ مقامی ملیشیا کے لیے اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے pic.twitter.com/aLvazNVEeo
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
افغان میڈیا کے مطابق پنج شیر کی مقامی ملیشیا کا ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا،فہیم دشتی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے ہیں ،مراحتمی فورس نے بھی فہیم دشتی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔دوسری جانب مزاحتمی فورس کا اہم کمانڈرجنرل عبدالودود بھی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔
تازہ ترین
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
احمد شاہ مسعود کے ڈپٹی اور مقامی ملیشیا کے اہم کمانڈر جنرل عبدالودود بھی آج لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
اس سے قبل ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی خبر کی تصدیق ہوئی تھی pic.twitter.com/GbDDvYetXz
یہ بھی پڑھیں: کابل: ہوائی فائرنگ کرنےوالوں کو طالبان کی تنبیہ، کیا سزا ملے گی؟ بڑا اعلان