(24 نیوز) سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ برقرار،کہیں سورج تو کہیں بادلوں کا راج ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیا ت کے مطابق پنجاب بھر میں موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان بھی ظاہر کیاگیا ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا،دالبندین اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈ ی میں زیادہ سے زیادہ میں 40،پنجگورمیں 38جبکہ تربت میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ خضدارمیں زیادہ سے زیادہ35اور لسبیلہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اوڑمارہ اورجیونی میں 31،جبکہ پسنی میں 33جبکہ گوادر میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈکی گیا۔
زیار ت میں 25 جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ،ڑوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات34، بارکھان میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب15فیصد گوادر میں 69فیصد،قلات میں 26فیصدسبی میں 41نوکنڈی میں 08فیصد ریکا رڈکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ۔۔انگلینڈاورنیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان