(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید دو دن تک بھارتی میڈیا پر ہی چھائے رہے ،میں نے بھارتی میڈیا دیکھا ، ایسا لگتا ہے جیسے جنرل فیض کابل نہیں بلکہ دہلی گئے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی پناہ گزین کیمپ نہیں ہے اور نہ بنا نے جارہے ہیں،طور خم بارڈر اور چمن بارڈر پر نادرا اورفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کا عملہ ضرورت کے مطابق دگنا کیا جا رہا ہے،طور خم پر معاملات بالکل ٹھیک ہیں کل میں وز ٹ بھی کر کے آیا ہوں، چمن کا سسٹم بھی ہم طور خم پر لے آئیں گے،چمن میں ہونے والے مسئلہ کو12ستمبر کے بعد صحیح کردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغان ایجنسی این ڈی ایس اوربھارتی خفیہ ایجنسی را گھٹنے کے بل گر گئی ہیں،بھارت نے افغانستان میں جو بھی انویسٹمنٹ کی وہ سب ضائع ہوگئی ہے، گوادر اور کل کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دونوں لوگ افغانستا ن سے آئے ہیں اور ان کی شناحت ہوگئی ہے۔پاکستان پر امن و امان کے مسئلے کے لئے دباﺅ بڑھایا جا رہا ہے۔افغانستان میں حکومت بننے کے بعد تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں،ا فغانستان میں ترقی پاکستان کی ترقی ہے،طالبان نے پاکستان کے ذمہ داران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگئی،ہماری فوج دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اگر طالبان سی پیک سے مستفید ہونے کی سوچ رکھتے ہیں تو اچھی بات ہے۔مستقبل کی سیاست میں افغان سیاست کا اس خطے میں بہت بڑ ادخل ہوگا،افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عمران خا ن ہے۔
وزیرداخلہ کا سیاسی جماعتوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن ٹائیں ٹائیں فش ہے ، انہیں سمجھ نہیں ہے کہ دنیا کدھر جا رہی ہے، اس وقت سب کی نظر افغانستان پر ہے جبکہ ان کی نظر لاہو ر لاہور ہے پر ہے، عقل کے اندھے ہیں جو سمجھ رہے ہیں کہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول بھٹو ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو گرین ویزا دینے کا اعلان