نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان سے قبل قو می ٹیم کو دھچکا۔۔ مصباح الحق اور وقار یو نس کے استعفے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا،پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنا عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے آج صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا۔مصباح اور وقار یونس کے بعد اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مصباح الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ 'جانتا ہوں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں'۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے جس کے لیے پاکستانی ٹیم 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔