سدھارتھ کے اہل خانہ کاپرستاروں کے نام پیغام جاری ۔۔ کیا مطالبہ کیا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ ان کی موت نے انڈسٹری کو سوگوار کر دیاہے ، سدھارتھ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس دکھ کی گھڑی میں سدھارتھ شکلا کے اہل خانہ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیاہے جس میں پرائیویسی کا مطالبہ کیا گیاہے ۔اہل خانہ کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ” جو لوگ سدھارتھ کے سفر میں اس کے ساتھ رہے اور بے پناہ محبت دی ہم ان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، یہ سب یہاں ختم نہیں ہوتا ،سدھارتھ اپنی پرائیویسی کی قدر کرتے تھے، اس لیے ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں غم منانے کیلئے پرائیویسی فراہم کی جائے ۔“
اہل خانہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ ” ہم خصوصی ہمدردی اور انسانیت دکھانے پر ممبئی پولیس کے بے حدشکرگزار ہیں ، وہ ہماری حفاطت کرتے ہوئے ایک ڈھال کی طرح ہر ایک منٹ ہمارے ساتھ کھڑے رہے ، مہربانی فرما کر انہیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔“
یہ بھی پڑھیں:طالبان کا آرایس ایس سے موزانہ کرنے پر بی جے پی کی جاوید اختر کو بڑی دھمکی