کیا سنجے لیلا بھنسالی نے عائزہ خان کو فلم کی آفر کی؟حقائق سامنے آگئے

Sep 06, 2021 | 18:00:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عا ئزہ خان کاکہنا ہے کہ ’اگر بھارت میں فلم کروں گی تو پہلے سکرپٹ اچھے سے دیکھوں گی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی ایسی فلم کروں جو میری حدود کے خلاف ہوں یا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔میزبان نے کہا کہ ’میں بھارت میں تھا تو سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ آپ میری فلم کے لیے اس اداکارہ کو سائن کروادیں۔پر وگرام کے میز با ن نے کہا کہ ’جب میں نے سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا کہ عائزہ شادی شدہ  اور ان کے بچے بھی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ پھر تو یہ اپنے بچوں کو چھوڑ کر یہاں فلم کرنے نہیں آسکیں گی۔

میزبان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عائزہ خان سے سوال کیا کہ ’آپ نے آفر ہونے کے باوجود بھی بالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟‘عائزہ خان نے کہا کہ ’مجھے بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کا فون آیا تھا اور اُنہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

اداکارہ نے کہا کہ ’امتیاز علی کی فلم کا سکرپٹ بالکل ویسا ہی تھا جیسا میں چاہتی ہوں اور اُنہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ پہلے دانش کو یہ سکرپٹ دِکھا دیں اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو مجھے بتائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’جب میں نے دانش سے فلم کے حوالے سے پوچھا تو اُنہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، تم نے اپنے کیرئیر میں ہمیشہ درست فیصلے کیے ہیں لہٰذا یہ فیصلہ بھی تمہارا ہی ہے۔‘

عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں پہلے پاکستان میں فلم کروں اور اُس کے بعد کسی دوسرے ملک میں کروں۔‘

مزیدخبریں