آرمی چیف سے اطالوی وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 06, 2021 | 18:19:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ باہمی دلچسپی اورعلاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سے متعلق امور زیرغور آئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ پاکستان اٹلی کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،اٹلی سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہااورعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے کامیاب انخلا آپریشن پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ کابل سے انخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا،اٹلی کے وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کااظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمیں پریشان کرنے کا جو نقشہ افغانستان میں بنایا تھا کہ ضائع ہو گیا۔۔شیخ رشید

مزیدخبریں