(ما نیٹر نگ ڈیسک)فاسٹ باولرمحمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ محمد عامر اور وقار یونس کے آپس میں تعلقات خراب تھے ماضی میں محمدعامر کا موقف تھا کہ وہ موجودہ انتظامیہ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔عامر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہما میر کے ملی نغمے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم۔۔ویڈیو وائرل
وقار یونس اور محمد عامر کے درمیان نوک جھوک بھی ہوتی رہی اور طنزیہ ٹویٹس کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔وقار یونس نے کہا تھا کہ عامر ورک لوڈ کے باعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے وہ پرائیویٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں۔جواب میں عامر نے کہا کہ وجہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو ہدایت دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدعامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔