اندھی محبت۔۔۔ ٹیٹو والی لاش ملنے پر پولیس نے قاتل کو کیسے پکڑا۔۔!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے کلیان ایسٹ میں پولیس نے اغوا اور قتل کی واردات کا پردہ فاش کر دیا۔پولیس نے مقتول کے جسم پر بنائے گئے ٹیٹو کی مدد سے لاش کی شناخت کرکے قاتل کو پکڑ لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے قتل کے اس کیس کو بے نقاب کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ کلیان ایسٹ کے چن چپاڑہ علاقہ کا ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے گاودیوی تالاب سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد کی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ممبئی کے ایک ہسپتال میں بھیج دیا تھا لیکن پولیس مقتول کی شناخت کرنے سے قاصر تھی۔وٹھل واڑی پولیس نے تمام قریبی تھانوں کو لاش کی بازیابی کے بارے میں مطلع کیا، ساتھ ہی بتایا گیا تھا کہ لاش کے جسم پر ٹیٹو ہے جس میں ’چندو‘ لکھا ہوا ہے۔ اس معلومات کی بنیاد پر پولیس کو بالآخر کامیابی ملی اور مقتول کی شناخت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کا نام چندرکانت شیلار اور اسکی عمر 29 سال تھی ، چندرکانت شیلار نئی ممبئی کے علاقے ربالے سے لاپتہ ہوا تھا۔ اس معاملے میں وٹھل واڑی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور تفتیش جاری تھی۔
چندرکانت کے جسم پر ٹیٹو نے ملزم کو پکڑنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ملزموں کی شناخت ساجن ماروتی کمبلے اور ڈیوائن ٹیلیز گونسالویس کے طور پر ہوئی ہے۔مقتول کی بیوی اور ملزم ساجن کے درمیان محبت کے شبہ میں ہمیشہ لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا، اس لئے ساجن نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کی یہ واردات انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کی 200 کروڑ بھتہ خوری کے کیس میں گرفتاری