محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کی پیشگوئی، کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے بعض اضلاع میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کوہستان ،شانگلہ ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، مردان ،چارسدہ ،دیر،چترال ،پشاور،کوہاٹ اوروزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے،بدھ سے جمعہ تک دیر، کوہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آبا دمیں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہاہے کہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ،بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے پی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیاجس میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پرتبادلہ خیال