بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وقار یونس نے اہم ٹوئٹ کھڑکا دیا

Sep 06, 2021 | 19:18:PM

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وقار یونس نے ٹوئٹ کھڑکا دیا۔
سابق بولنگ کوچ وقاریونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان ٹیم اورمینجمنٹ کیساتھ کام کرنا اعزاز ہے ،ان کاکہناتھا کہ پوری تندہی سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کی۔ دوسال میں باؤلرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے ہر ممکنہ کوشش کی۔

وقار یونس نے کہاکہ الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے ، مگر تبدیلی کا یہی درست وقت ہے ۔سابق بولنگ کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا،پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنا عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے آج صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا۔مصباح اور وقار یونس کے بعد اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھگوڑے۔۔مصباح اور وقار سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان

مزیدخبریں