(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اورباولنگ کوچ وقار یونس کے استعفوں کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق رمیز راجہ کی بطور پی سی بی چیئرمین نامزدگی دونوں کی دستبرداری کی وجہ بنی ہے۔رمیز راجہ دونوں کوچزکواپنے فیوچر پلان سے آگاہ کرچکے تھے اورٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ بھی دے دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پرتصدیق یا تردیدکرنے سے انکارکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وقار کے استعفے کے بعد محمد عا مر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق خوداپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ وقار یونس نے مصباح الحق سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا۔رپورٹس کے مطابق مصباح الحق کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں پربھی اعتراض تھا۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اعظم خان کوٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھے۔اعظم خان کو کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پسند پر قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔رمیز راجہ نے قومی سکواڈ کی حتمی فہرست میں اپنی رائے بھی دی تھی،رمیز راجہ مختلف پلیٹ فارمز پرقومی ٹیم اورٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔