شہناز گل اور سدھارتھ  میاں بیوی تھے۔۔۔کس نے بڑی بات کہہ ڈالی۔۔!

Sep 06, 2021 | 19:54:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  اور بھارتی ٹیلی ویژن کے تمام سٹارز سدھارتھ کی اچانک موت کی افسوسناک خبر سے صدمے میں ہیں۔ سدھارتھ کی قریبی دوست شہناز گل کو ان کی موت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔شہناز کی بے بسی دیکھ کر ہر ایک دل مایوس ہے۔ ہر کوئی  سوشل میڈیا پر شہناز اور سدھارتھ کے پیار کو کیلئے کچھ نہ کچھ لکھ اور شیئر کررہا ہے، بگ باس فیم پوترا پونیا نے تو ان کے رشتے کو میاں اور بیوی  سے ملا  ڈالا۔
ٹی وی کے ریئلٹی شو بگ باس 13 میں کئی جوڑیاں اور دوستی، بھائی ۔بہن کے پیارے رشتے بنے۔ جس میں سڈ ناز  کی جوڑی دنیا بھر میں مشہور ہوئی ۔سدھارتھ کی اچانک موت کے بعد انکے شہناز گل سے معاشقے کی خبروں کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔ بگ باس فیم پوترا پونیا نے بھارت کے انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کے رشتے کا موازنہ شوہر بیوی سے کر ڈالا۔پوترا پونیا نے کہا کہ میں آج جب شہناز کو دیکھتی ہوں تو روح کانپ جاتی ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ دوستی تھی یا دونوں گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ تھے۔ یہ رشتہ شوہر اور بیوی سے کم نہیں تھا۔ سونی ۔ مہیوال، رومیو، جولیٹ کے بعد لوگ شہناز اور سدھارتھ کو یاد رکھیں گے۔ ان کے فینس انہیں لیکر پاگل ہیں۔ میں بھی شہناز اور سدھارتھ کی جوڑی کو بیحد پیار کرتی ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ وہ سدھارتھ کے جانے کے غم سے جلد باہر آسکیں اور مضبوط بنیں۔
واضح رہے کہ سدھارتھ کے انتقال کے بعد آخری رسوم برہمن رسم و رواج کے مطابق کی گئی تھی۔افسوس کہ سدھارتھ اب اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ ایسے میں عاصم ریاض سمیت ان کے سبھی قریبی بیحد صدمے میں ہیں۔بگ باس کے ونر اور مشہور ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سے غم کی لہر ہے۔ ہر کوئی ان کے یوں اچانک انتقال پر یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے جبکہ اب سدھارتھ کی آخری رسوم بھی ادا ہو چکی ہیں لیکن ان کے قریبی رشتے دار اور دوست اس غم کو جھیل نہیں پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اندھی محبت۔۔۔ ٹیٹو والی لاش ملنے پر پولیس نے قاتل کو کیسے پکڑا۔۔!!
 

 

 

مزیدخبریں