برساتی نالے میں گرنے والا بچہ ،4 دن تک کیسے زندہ رہا؟ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں 4 روزقبل لاپتہ ہونے والا 3 سالہ بچہ صرف پانی پی کر زندہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز3 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا تھا، جسے عملے نے مسلسل تین دن کی انتھک کاوشوں کے بعد ڈھونڈ نکالا، بچہ صحیح سلامت ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو ساو¿تھ ویلز کا رہائشی تین سالہ بچہ جس کی تین دن سے تلاش جاری تھی، سڈنی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر شمال مغرب میں ایک برساتی نالے میں بیٹھا پانی پی رہا ہے۔
تین سالہ اے جے کو ریسکیو کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد پتہ چلا کہ گرنے کے بعد بچے کو جسم کے کچھ حصوں میں خراش آئی۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ننھا بچہ کس طرح اپنے والدین سے بچھڑا۔
Toddler found 'drinking muddy water' three days after going missing pic.twitter.com/hzbFGyBppW
— The Sun (@TheSun) September 6, 2021
یہ بھی پڑھیں: بکری کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق خاتون کو مہنگا پڑ گیا