سکا ٹ لینڈ میں ہنی مون کے دوران پاکستانی دلہن کی موت کا معاملہ۔۔پولیس رپورٹ نے کیس کا رخ ہی بدل دیا

Sep 06, 2021 | 20:42:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔  اس 31سالہ دلہن کی شناخت فوزیہ جاوید کے نام سے ہوئی  جو اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لیے ایڈنبرا گئی تھی جہاں وہ آرتھرز سیٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق فوزیہ کے شوہر کی طرف سے اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی نظر میں مشکوک ہے اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی ہے، قتل ہے یا حادثہ، اس کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح اور وقار کے استعفوں کی اصل وجہ سامنے آگئی۔۔تہلکہ خیز انکشافات

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ ’ہولی روڈ پارک‘ پہنچیں جہاں فوزیہ انتہائی تشویشناک حالت میں پڑی تھی۔ پیرامیڈکس نے اسے بچانے کے جتن کیے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ فوزیہ برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی تھی۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فوزیہ کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک 27سالہ شخص کو مشتبہ سمجھتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں