(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو پنجاب کا نیا چیف سیکریٹری اور راؤ سردار کو آئی جی بنانے کی حتمی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ جس میں پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کے لئے تین تین افسروں کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو چیف سیکریٹری اور راؤ سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ناموں کی منظوری کے بعد سٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنج شیر میں پاکستانی طیارہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔۔حقائق سامنے آگئے