میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھیں۔۔نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کا رعونت بھرا مطالبہ

Sep 06, 2021 | 23:04:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سا منے آئی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چالان پیش کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ذاکرجعفر کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر، والدین اور دیگر ملزموں کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔چالان پیش کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے کیس کی سماعت کےلئے 8 ستمبرکی تاریخ مقرر کردی۔ ملزم ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ’ہماری پرائیویسی ہے، لہذا میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکا ٹ لینڈ میں ہنی مون کے دوران پاکستانی دلہن کی موت کا معاملہ۔۔پولیس رپورٹ نے کیس کا رخ ہی بدل دیا

ظاہر جعفر آج لمبے بالوں اور پونی کے بجائے نئے ہئیر کٹ کے ساتھ براؤن شلوار قمیص میں ملبوس تھا، جبکہ وہ پولیس اور میڈیا والوں سے انگریزی کی بجائے اردو زبان میں بات کرتے نظر آیا۔ اس سے قبل اپنی پیشیوں پر وہ کہہ چکا تھے کہ اسے اردو نہیں آتی۔

ظاہر جعفر، ان کے والد ذاکر جعفر اور تین ملزموں کے ہاتھ ایک ہی زنجیر نما ہتھکڑی سے بندھے ہوئے تھے۔ ظاہر جعفر کی باڈی لینگویج سے کچھ رعونت بھی ظاہر ہو رہی تھی جبکہ ملزمہ عصمت آدم جی برقعے میں پیش ہوئیں۔

مزیدخبریں