(ویب ڈیسک) برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پریتی پٹیل نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا،پریتی پٹیل کا کہناتھا کہ بطور سیکرٹری داخلہ 3سال میرے لیے بہت اہم رہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی قیادت کو سیاست میں الجھانا نامناسب عمل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان