ہلال احمر نے ابرار الحق کا سیلاب زدگان کیلئے 6 ارب روپے جمع کرنے کادعویٰ مستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے سابق چیئرمین ابرار الحق کا سیلاب زدگان کیلئے ایک ہفتے میں 6 ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ہلال احمر سوسائٹی کاکہنا ہے ابرارالحق کا چھ ارب روپے عطیات جمع کرنے کا دعویٰ غلط ہے،تنظیم نے 6 ارب کا ساتواں حصہ بھی جمع نہیں کیا اس حوالے سے ابرار الحق کا بیان جھوٹ ہے ۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے چند روز پہلے ابرار الحق کو ہلال احمر کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکرٹری داخلہ پریٹی پٹیل عہدے سے مستعفی