ہلال احمر نے ابرار الحق کا سیلاب زدگان کیلئے 6 ارب روپے جمع کرنے کادعویٰ مستردکردیا

Sep 06, 2022 | 00:49:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے سابق چیئرمین ابرار الحق کا سیلاب زدگان کیلئے ایک ہفتے میں 6 ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ہلال احمر سوسائٹی کاکہنا ہے ابرارالحق کا چھ ارب روپے عطیات جمع کرنے کا دعویٰ غلط ہے،تنظیم نے 6 ارب کا ساتواں حصہ بھی جمع نہیں کیا اس حوالے سے ابرار الحق کا بیان جھوٹ ہے ۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے چند روز پہلے ابرار الحق کو ہلال احمر کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکرٹری داخلہ پریٹی پٹیل عہدے سے مستعفی

مزیدخبریں