پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز: پی ٹی آئی کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور

Sep 06, 2022 | 10:08:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈنگ کیسز میں پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ مزید دستاویزات منسلک کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
کیپشن: پارٹی فنڈنگ کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈنگ کیسز میں پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ مزید دستاویزات منسلک کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنے کی پی ٹی آئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اس عدالت کے ڈویژن بنچ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ دے گا، عدالت نے الیکشن کمیشن سے توقع کا اظہار کیا تھا تمام جماعتوں کے کیسز کو ایک نظر سے دیکھے گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔ جس پر وکیل انور منصور خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ الیکشن کمیشن ایڈمنسٹریٹو باڈی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی مزید دستاویزات منسلک کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔