’’پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے 6 ستمبر کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے اور بیرونی یا اندرونی محاذ پر ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات میں فوج کا مثالی کردار قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے عفریت کو شکست دے کر 1965ء کی جنگ کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی سے غافل نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے