عمران خان کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا دھڑلے سے استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پشاور میں جلسے کیلئے سرکاری مشینری اور وسائل کا دھڑلے سے استعمال ہونے لگا ۔ سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو سامنے آگئی۔
عمران خان آج کل اتحادی حکومت کیخلاف عوامی رابطہ مہم پر نکلے ہوئے ہیں اور بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں ،وہ پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کا ہیلی کاپٹر تو استعمال کرہی رہے ہیں ،اب جلسوں کی تیاری کیلئے سرکاری مشنیری کے استعمال کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکی ہے ۔ ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کرین کے ذریعے شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پشاور میں آج عمران کے جلسے کیلئے سرکاری اخراجات پر PDA کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں۔جسکے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہےIMF کے پیسے دینے سے ھم معذورہیں۔ساری PTI پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے مگر ملک کیلئے پیسے نہیں ۔ pic.twitter.com/DE0pZwgyPf
— Mian Iftikhar Husain (@MianIftikharHus) September 5, 2022
میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور میں آج عمران کے جلسے کے لیے سرکاری اخراجات پر پی ڈی اے کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں، جس کے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف کے پیسے دینے سے ہم معذورہیں، ساری پی ٹی آئی پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے، مگر ملک کے لیے پیسے نہیں ۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں پی ڈی اے کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے، سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے۔
ضرور پڑھیں : سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو، ملزم گرفتار
دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ متعلقہ سپر وائزر کو معطل کردیا گیا ہے اور سپروائزر کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے،الیکشن کمیشن نے ڈی جی پی ڈی اے کو 7 ستمبر کو جواب کیلئے طلب کرلیا ہے۔