’’6 ستمبر پاک افواج کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے۔
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 6 ستمبر تمام مشکلات سے مادر وطن کےدفاع کے لیے پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔
دوسری جانب سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یومِ دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ آج کا دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہی پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکستِ فاش دی۔
6 Sep symbolises unwavering resolve of Pak Armed Forces backed by great Pak Nation 2 defend motherland against all odds.Nation salutes our heroes. “We owe our freedom & peace to unprecedented sacrifices of martyrs 2 keep the flag high” COAS.#OurMartyrsOurHeroes#JurratKeNishaan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 6, 2022
واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
لاہور میں بھی ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیے: ’’پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘‘