فیصل مسجد کے احاطے میں لڑکی کا ڈانس, امام مسجد نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) اسلام آباد فیصل مسجد میں رقص کرتی خاتون کے خلاف اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پولیس نے بالآخر کارروائی کرتے ہوئے فیصل مسجد کے امام کی شکایت پر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر اور اس کی ٹیم کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔وفاقی دارالحکومت کے مارگلہ تھانے میں دفعہ 295 سی کے تحت درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے کچھ نامعلوم افراد کی مدد سے ویڈیو بنائی جس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔
فیصل مسجد اسلام آباد کے احاطہ میں ہونے والی اس بے حیائی پر کاروائی کون کرے گا pic.twitter.com/bRleOp7FqI
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) September 4, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کی ٹیم کے ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔