پاکستانی نمبر ون ،بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Sep 06, 2022 | 16:31:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان میں کزن میرج کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 65% کے ساتھ، پاکستان دنیا بھر میں کزن میرج میں سب سے آگے ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پرہندوستان (55%)، پھرسعودی عرب (50%)، افغانستان (40%)، ایران (30%)، مصر اور ترکی (20%) ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان میں  کزن میرج کی شرح سب سے زیادہ ہونے کی وجہ پاکستان کا ایک کثیر الثقافتی ملک ہونا ہے،متعدد وجوہات کی بنا پر ملک میں ہم آہنگ شادیوں کو ترجیح دی جاتی ہے جس میں سرفہرست ذات اور حیثیت کو ترجیح دینا ہے دوسرے نمبر پر خاندان سے باہر صحیح ساتھی تلاش کرنے میں دشواری اورخاندان میں رشتہ کر کے خاندانی تعلقات کو مظبوط کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں