(ویب ڈیسک) عمران خان نے آج کے پشاور جلسے میں جھوٹی پراپیگینڈا مہم میں ملوث کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے، اس کی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں، بس بہت ہو گیا ہے اب۔