معروف بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارتی سابق آل راؤنڈر سریش رائنا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی سریش رائنا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر 35 سالہ بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔سریش نے ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک کیلئے کھیلنا اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات رہی اور میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے آج اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
رائنا کا مزید کہنا تھا کہ میں بی سی سی آئی، یو پی سی اے کرکٹ، چنئی آئی پی ایل، سر راجیو شکلا سمیت اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے اپنی مکمل حمایت دی اور میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔
It has been an absolute honour to represent my country & state UP. I would like to announce my retirement from all formats of Cricket. I would like to thank @BCCI, @UPCACricket, @ChennaiIPL, @ShuklaRajiv sir & all my fans for their support and unwavering faith in my abilities ????????
— Suresh Raina???????? (@ImRaina) September 6, 2022
واضح رہے کہ سریش رائنا آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگس کی بیٹنگ لائن اپ میں اہم بیٹر تصور کیے جاتے تھے، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے ٹاپ اسکورنگ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کی نیلامی میں 8 سے 10 ٹیموں کی تعداد بڑھنے کے باوجود سریش رائنا کو کوئی خریدار نہیں مل سکا۔