(ویب ڈیسک)ٹِک ٹاک کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،سائبرسیکیورٹی کے ماہرین نےٹِک ٹاک کے سرورز میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹِک ٹاک کے ہیک ہونے اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہونے کے بارے میں خبر پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئی جس میں ہیکرز نےٹِک ٹاک کا ڈیٹا ہیک کرنےکا دعویٰ کیا۔ہیکرز نے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔
تاہم ٹِک ٹاک کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان رپورٹس کی تردید کی اور بتایا ہے کہ کمپنی کو ایپ کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔