بورس جانسن ملکہ برطانیہ کو استعفا پیش کرنے اسکاٹ لینڈ چلے گئے

Sep 06, 2022 | 15:34:PM
سابق وزیراعظم بورس جانسن ملکہ برطانیہ کو استعفا پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ چلے گئے
کیپشن: سابق وزیراعظم بورس جانسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم بورس جانسن ملکہ برطانیہ کو استعفا پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ چلے گئے۔

 روانگی سے قبل ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی، میں نے “بوسٹر راکٹ” کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے بریگزٹ کا عمل مکمل کیا، یورپ بھر کی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی، یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لِز ٹَرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

 انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران پیدا کر کے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے اسکینڈلز سامنے آنے پر اپنی جماعت کے مطالبے پر 7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کر لیا گیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔