عمران خان کی نااہلی پکی، پی ٹی آئی لاوارث ہوجائے گی ؟

Sep 06, 2022 | 15:35:PM
نجم سیٹھی شو ,عمران خان, پی ٹی آئی ,آرمی چیف,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عمران خان کی نا اہلی پکی،پی ٹی آئی لا وارث ہو جائے گی؟ نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کردیا۔

پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں سینئر صحافی نجم سیٹیھی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جس طرح سور ی کی ہے،عمران خان کے بیانات کا دفاع کرنے سے انکار کیا ہے تو اس کے اشارے کہیں اور جارہے ہیں ،عمران خان کیخلاف دہشت گردی کا الزام لگانے پر پوری دنیا کے میڈیا میں شورمچا تھا ،میرا خیال ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس میں عمران خان کو نااہل نہیں کرے گی لیکن وہ کسی اور مقدمے میں نااہل ہوجائیں گے۔

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے نااہل ہونے کا امکان ہے،جب یہ اس کیس میں نااہل ہوں گے تو عالمی میڈیا اس پر شور نہیں مچائے گا بلکہ فارن فنڈنگ اور عارف نقوی کا حوالہ دیا جائے گا ،عمران خان نااہل ہوگئے تو پارٹی میں ایک نئی جنگ چھڑ جائے گی ،لیکن میرا خیال ہے عمران خان نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کو لیڈ کریں گے،الیکشن مہم بھرپور طریقے سے چلائیں گے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کا کیا کرنا ہے؟ حکومت کو واضح پیغام مل گیا

پی ٹی آئی چیئرمین سے سختی سے نمٹنے کیلئے حکومت کو پیغام دے دیا گیا ہے،عمران خان نے جو فیصل آباد جلسے میں بیان دیا گیا ہے  اس سے سب جنرلز فکر مند ہیں جو آرمی چیف بننے کی دوڑ میں شامل ہیں،وہ اس لئے فکر مند ہیں کہ جو بھی آرمی چیف بنا عمران خان اس کے پیچھے پڑ جائیں گے۔اب عمران خان نے پورے ادارے کو متنازع بنا دیا ہے۔اس لئے اتنا بڑا ردعمل سامنے آیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا خیال ہے کہ اگر موجودہ آرمی چیف توسیع لیتے ہیں تو وہ ان پر تنقید کریں گے اگر کسی اور بنایا جاتا ہے تو وہ اس کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے،عمران خان چاہتے ہیں آج الیکشن ہوں اور وہ نومبر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کریں ۔اپریل میں الیکشن ہوتے تو عمران خان نے الیکشن ہا رجانا تھا ،اب ان کی مقبولیت ہے وہ اسی لئے الیکشن چاہتے ہیں ۔

لازمی پڑھیں : پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے تحقیقات میں بڑا انکشاف

 واضح رہے کہ  عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے، اس کی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔