ہیلی کاپٹر کیس: چیئرمین نیب کا عمران خان سے وصولی کاعزم

Sep 06, 2022 | 16:30:PM

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے طیبہ گل کو 1 ماہ وزیر اعظم ہاؤس میں رکھنے کے الزام اور ملاقات کی تردید کر دی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کمیٹی میں پیش ہوئے، جہاں چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ آپ کے خلاف طیبہ گل نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ نے طیبہ گل کو 1 ماہ وزیر اعظم ہاؤس میں رکھا، آپ کو 3 بار سمن جاری کئے گئے، آپ کا موبائل بھی بند تھا اور آپ پیش بھی نہ ہوئے۔

 جس پر سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ میں اسلام آباد میں نہیں مردان میں تھا، میں بلیو ایریا میں کسی طاہر خان کو نہیں ملا، وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس میں کوئی 1 ماہ بغیر اجازت نہیں رہ سکتا، میں اس بات کی تردید کرتا ہوں۔

 چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اعظم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ اینے موبائل نمبرز آن رکھیں، آپ کو دوبارہ بلایا جائے گا۔ دریں اثنا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ کمیشن کی سربراہی سے ہٹایا جائے کیونکہ ان پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے، انہوں نے سابق حکومت کی جانب سے دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کے کرپشن کیسز بند کئے۔

رکن کمیٹی نزہت پٹھان نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں، کوئی ہزار روپے کا بھی مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے لیکن عمران خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے وعدہ کیا کہ عمران خان سے ادائیگیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر کیس میں 1800 نادہندہ افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے، یہ لسٹ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو بھیجی جائے گی۔ 

مزیدخبریں