(24نیوز)عمران خان سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تو شہریوں نے عمران خان کی گاڑی کو گھیر لیا اور گونیازی گواور عمران خان مردہ باد کے نعرے لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تو شہریوں نے عمران اور اس کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں گھیر لیا ۔ شہری عمران خان کی گاڑی کے آگے آگئےاور گونیازی گو اور عمران خان مردہ باد کے لگا دیئے ۔ شہریوں نے عمران خان کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی اس موقع پر پولیس ، سکیورٹی گارڈ اور ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار شہریوں کوپکڑ پکڑ کر پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے ۔ سکیورٹی پر مامور اہلکا روں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان عوامی پارٹی اختلافات کا شکار