آئی ایم ایف پیکیج کے باوجود ڈالر مہنگا

Sep 06, 2022 | 19:52:PM

(24نیوز)انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 56پیسے مہنگاہوکر221روپے42 پیسے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے دو سو تینتیس روپے پرآگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کا فرق گیارہ روپے اٹھاون پیسے تک پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب سولہ کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے باوجود روپے پر دباو برقرار رہا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.70 فیصد کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگاہوکر 221 روپے 42 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر 233 روپے پر پہنچ گیا،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 11 روپے 58 پیسے کا ہوگیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس وقت فارن ایکسچینج کی اسمگلنگ زور پکڑ رہی ہے۔ اس کے خلاف سخت ایکشن فوری لینا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 232 روپے اور برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگاہوکر 272 روپے تک جاپہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق امارتی درہم 64.50 روپے پر ہی برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 62 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار: تیل اور گھی کے بحران کا خدشہ؟ بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں